ڈالر پھر بےقابو، انٹربینک میں 203 اور اوپن مارکیٹ میں 204 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں حکومتی تبدیلی بھی معیشیت کیلئے سود مند ثابت نہ ہوسکی۔ سیاسی افرا تفری اور عدم استحکام نے ملکی معیشیت داؤ پر لگادی۔ ملک میں ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ شروع ہوگیا اور صرف دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 203 روپے کا ہوگیا۔

 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات دیکھے گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا اور اسکی قیمت 204 روپے تک جاپہنچی ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 235 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts