Search
Close this search box.

ڈاؤ یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ، ترقیاتی کاموں کی فیس بھی طلبہ ادا کریں گے

ڈاو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ترقیاتی کاموں کی فیس کا بوجھ بھی طلبہ پر ڈال دیا ہے۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دیگر فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بی ایس اور پروفیشنل پروگرام کے فیس شیڈول کی منظوری دیدی۔

رپورٹس کے مطابق بی ایس پروگرام کی امتحانی فیس 5 ہزار روپے فی سیمسٹر مقرر کی گئی ہے، مشترکہ مارک شیٹ فیس 3 ہزار روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کی فیس 32 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ 

یونیورسٹی ڈیولپمنٹ چارجز 14 ہزار 500 روپے ہر طالبعلم کو ادا کرنے ہوں گے اس کے علاوہ ہاسٹل سیکیورٹی ڈپوزٹ فیس 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ نرسنگ ہاسٹل فیس 40 ہزار روپے کردی گئی۔

کسی امتحان میں گیپ آنے کی صورت میں 10 ہزار روپے، ڈگری فیس 4 ہزار ر وپے، داخلہ منسوخ کرانے پر ایک سال کی ٹیوشن فیس ادا کرنی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پروفیشنل پروگرام میں داخلہ منسوخ کرانے کی صورت میں 3 لاکھ روپے کٹوتی ہوگی، غیر نصابی سرگرمی میں فیس ہر طالبعلم کو 10ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

پروفیشنل پروگرام میں سیلف فنانس کی نشست پر داخلہ منسوخ کرانے کی صورت میں5 لاکھ روپے کٹوتی ہوگی اور اوورسیز طالب علموں کو 5 ہزار یو ایس ڈالر کے برابر کٹوتی کی جائے گی۔

واضح رہے ڈاؤ یونیورسٹی کے طالب علموں نے عید سے قبل فیسوں میں متوقع اضافے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا لیکن احتجاج کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں