چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیزمہم چلانے والا شخص گرفتار

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور ان کی کردار کشی کی۔

قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے فوری کاررروائی کرتےہوئے چیف جسٹس کے خلاف مذموم مہم چلانے والے ملزم کو حراست میں لےلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے والے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور باقی ملوث افرادکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts