چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔

عمران خان نے پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ عمران خان نے عوام سے بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کی اپیل کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسمبلیوں کی فوری تحلیل کرکے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ جب تک عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جائے جب تک اسلام آباد میں ہی دھرنا دیں گے۔

عمران خان نے پریس کانفرنس میں عوام سے کہا کہ وہ 25 مئی کو سرینگر ہائی وے پر ملیں گے۔ عوام بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں جسکے بعد شہراقتدار کا رخ کریں گے۔

عمران خان نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل ہی انٹرنیٹ بند کردیا جائے گا۔ جبکہ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ بار بار انہیں کہا جارہا ہے کہ جان کو خطرہ ہے لیکن انہیں اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

مران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کا آغاز گزشتہ سال جون میں ہوا، ہم نے پوری کوشش کی ہمارے خلاف سازش کامیاب نہ ہو، لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے، یہ سازش میرے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف کی گئی ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts