پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نےپیپلز پارٹی کی میزبانی میں کراچی میں جلسے کی تیاری مکمل کرلی۔جلسےسے بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
باغ جناح میں جلسےکے لئے تین مختلف اسٹیج تیار کیے گئے ہیں۔منتظمین کے مطابق جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے زائد کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسٹیج کے سامنے خاردار تاریں جبکہ اطراف میں کنٹینرز کی دیوار بنائی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے بھی جلسے کے حوالے سے متبادل راستوں اور پارکنگ ایریاز کا اعلان کر دیا ہے۔ جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک نورانی سگنل سے آگے نہیں جا سکے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل روڈ فلائی اوور، نیو ٹاون اور طارق روڈ کا راستہ استعمال کر سکیں گے۔حیدر آباد سے آنے والےشرکاء براستہ واٹر پمپ اور لیاقت آباد سے جلسہ گاہ تک آ سکیں گے