Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

 پی ڈی ایم جلسے میں میزبان اور مہمان دونوں غیرمقامی تھے۔ خواجہ اظہار الحسن

رہنما ایم کیوایم خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں میزبان اور مہمان دونوں کراچی سے نہیں تھے۔ صوبے بھر سے لوگوں کو گاڑیوں میں بھرکر لایا گیا۔
کسی رہنما نے کراچی کے مسائل پر بات نہیں کی ۔ مضبوط پاکستان کے قیام کے لئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔
اس موقع پر  فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سند ھ آکر اٹھارہویں ترمیم پر عمل کرنا بھول جاتے ہیں۔متحدہ کے دفاتر اور جائز پراپرٹی واپس اور سیل دفاتر کھولے جائیں ۔
متحدہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور اردو زبان کو نہ ماننے والوں کو کراچی کبھی ووٹ نہیں دے گا۔ سندھ حکومت غذائی اجناس کا بحران پیدا کررہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts