پی ٹی آئی کےکراچی جلسے کے دوران جلسہ گاہ کے اطراف سے 19 موٹرسائیکلیں چوری

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں پاورفل شو کے دوران نوسربازوں نے عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی کا فائدہ اٹھالیا۔ چور اور لٹیرے جلسہ کے اطراف سے 19 موٹرسائیکلیں لے اڑے۔


پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے میں شرکت کیلئے عوام کی بڑی تعداد موٹرسائیکل پر باغ جناح پہنچی جہاں پارکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔


مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ کیلئےپارکنگ پوائنٹ مختص ہونے کے باوجود موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق جلسہ گاہ کے اطراف سے 19
موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔


 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 19 موٹر سائیکلوں کی چوری کی درخواستیں متعدد شہریوں نے جمع کرائیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی تو 6 موٹر سائیکلیں مل گئیں ۔


سولجر بازار اور جمشید کوارٹرز تھانوں میں شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ باقی 13 موٹر سائیکلیں بھی جلد ہی برآمد کرلی جائیں گی ۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts