پی ٹی آئی کو 2018 میں اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا، عمران خان کی نااہلی کے باعث انکی حکومت ختم ہوگئی، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا جس کی وجہ سے سب سے زیادہ پاک سر زمین پارٹی متاثر ہوئی۔

 

پاکستان ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ جتوانے والوں کو معلوم نہیں تھا کہ عمران اپوزیشن لیڈر سے ملیں گے تک نہیں۔ اپوزیشن لیڈر سے بات نا کرنے کے باعث آئینی بحران نے جنم لیا ، عمران کی ناکامی کے بعد آج پھر عوام روایتی سیاستدانوں کو بگھت رہے ہیں۔

 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے آنے والی جماعت  ناکام ہوگئی ، عمران کو بچاتے بچاتے ادارے بدنام ہوئے تو انہوں نے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔

 

جیسے ہی اداروں نے آئین کا ساتھ دیا یہ اداروں کے خلاف جا کھڑے ہوئے، قومی پرچم اور پاسپورٹ جلائے گئے ، عمران خان اپنی نااہلی سے ان موروثی حکمرانوں کے بچوں کو بھی عوام پر مسلط کر چکے ہیں۔

 

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی افواج ججز کو برا بلا کہہ رہے ہیں اور یہیں عدالتیں نواز شریف کو نکال رہی تھی اس وقت آپ خوش تھے ۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کو ایک مذاق بنا دیا ہے اور اب پاکستانی پاسپورٹ کو جلایا جارہا تھا۔انہوں نے عمران خان اور ان کی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پی ٹی ائی کے ساتھ ہے وہ امر بالمعروف ہے اور جو آپ کے ساتھ نہیں وہ غلط راستے پر  گامزن ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج جن عمران خان نے اداروں کو تنقید کا نشانہ پر لیا اور افواج کے سربراہان کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہوں جب یہی آپ کی حکومت بنا رہے تھے تو آپ ان کے ساتھ تصاویر بنوارہے تھے، تب تو  سب کچھ ٹھیک تھا اور آج پاکستان کے ان افواج کو برا بلا کررہےہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کہہ رہے کہ جسٹس فائز عیسی کےخلاف ریفرنس ہماری غلطی تھی اور یہ 02 سال بعد کہینگے کہ جو آج کررہے ہیں وہ غلط ہے تو پھر کیا کریں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts