پی ٹی آئی کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کااعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئیٹرپیغام میں احتجاج کا اعلان کیا۔

 

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات پر بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی،غلط پالیسیوں کےباعث لوڈشیڈنگ ہے ، مہنگائی میں اضافہ ہوتاجارہاہے جس سےعوام کومشکلات ہیں۔

 

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی. شدید گرمی میں ہوشربا لوڈشیڈنگ. یہ پاکستان کے عوام ادا کر رہے ہیں۔

 

سابق ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کل مہنگائی اورلوڈشیڈنگ پرجمعہ کےبعدپر امن احتجاج کی کال دی گئی ہے؟ آپ بتائیں کس چیز کی مہنگائی سےآپ سب سےزیادہ تنگ ہیں؟

 

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں عمران خان نے پاورسیکٹر کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ملک دشمن عوام دشمن معاہدوں کے باوجود بہت بہترمینیج کیا۔

 

شہباز گل نے مزید کہا کہ ان کے کئے گئے امپورٹڈ فیول کے بدترین معاہدے آج انکے اپنے گلے کو آئے ہوئے ہیں ، واٹس ایپ ٹولہ عوامی مسائل کی بجائے ہدایات کے مطابق ایجنڈا پر دوسرے کاموں میں مصروف ہے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts