Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت 6 روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کا اعلان کرنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر دوبارہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے اگلے چھ روز تک راولپنڈی ڈویژن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دوبارہ لانگ مارچ کرنے کرنے کے اعلان کے باعث پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو راولپنڈی میں ہی روک لیا گیا ہے اور انہیں واپس جانے سے روک دیا گیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ مارچ کیا تو راولپنڈی ڈویژن کو 12 گھنٹوں میں سیل کردیا جائے گا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائے گی۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 17 ہزار ایکسٹرا نفری منگوائی جائے گی، ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر کینن، اے پی سیز کا استعمال کیا جائے گا، ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

واضح رہے 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جسکے باعث دن بھر مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں جاری رہیں۔

 

سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت ملی ۔ عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں ڈی چوک سے پہلے جناح ایونیو تک پہنچا جہاں سابق وزیراعظم نے کارکنان سے خطاب کیا۔

 

عمران خان نے حکومت کو چھ روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور عام انتخابات کا اعلان کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ دوبارہ مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور دھرنا دیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts