Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، فیصلہ پی ڈی ایم کا مشترکہ ہوگا، خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن اس بارے میں غور کیا جارہا ہے۔ فیصلہ پی ڈی ایم کا مشترکہ ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ پی ڈی ایم کا مشترکا فیصلہ ہوگا جس کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts