پاکستان تحریک انصاف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ کو کراچی ڈویژن کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ محمد اکرم چیمہ کی پی ٹی آئی کراچی کے صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد پاکستان تحری انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے محمداکرم چیمہ کی بطور کراچی ڈویژن صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محمد اکرم چیمہ سابق رکن قومی اسمبلی ہیں۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 239 کورنگی سے کامیابی حاصل کی تھی اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی کا کہنا ہے کہ محمد اکرم چیمہ کو نئی تنظیمی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں محمد اکرم چیمہ اس مشکل وقت میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔