پی ٹی آئی رہنما عالمگیرخان اشتعال انگیزچاکنگ کے مقدمہ میں بری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔ عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی کو کیس میں بری کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے عالمگیر خان کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دوران سماعت پولیس چالان کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم جج نے کہا کہ پولیس نے چالان میں غداری اور بغاوت کی دفعات شامل کیں۔

غداری اور بغاوت کی دفعات وفاقی حکومت، محکمہ داخلہ اور صوبائی حکومت کی سفارش کے بغیر نہیں لگائی جا سکتی، پولیس کو ازخود ان دفعات کے تحت کارروائی کا اختیار نہیں۔

عدالت نے پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کو اشتعال انگیز چاکنگ کے مقدمہ سے بری کردیا۔

عالمگیر خان کے خلاف کراچی میں گلشن تھانے میں اشتعال انگیز وال چاکنگ کا مقدمہ درج تھا۔ جس میں پولیس نے غداری اور بغاوت کی دفعات شامل کی تھیں۔

مقدمہ میں بری ہونے پر عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ وہ انصاف وکلاء فارم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انکے اوپر بنائے گئے غداری اور بغاوت کے مقدمات خارج کردئے گئے۔ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts