پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ کراچی کے ساتھ غداری کی ہے۔
خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آج ایک بہت اہم معاملہ ہے، 23 فروری کو اسپیکر نے ایک سلیکٹ کمیٹی بنائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات بہتر ہوسکیں، بہت سے سیاسی جماعتوں نے بھر پور احتجاج کیا، لیکن آج وہ تمام جماعتیں خاموش بیٹھی ہیں، ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھ گئی۔ ایم کیوایم نے کراچی کو دھوکہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم والے کہاں ہیں؟ انہوں نے ہمیشہ کراچی کے ساتھ غداری کی ہے، کراچی میں لوڈ شیڈنگ ہے ایم کیو ایم کہاں ہے؟ آج پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، ہمیں ایسے دو نمبر اتحادیوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں میں نے ایک مارکہ مار لیا ہے دوسرے مارکے کی طرف جارہا ہوں، آج پاکستان کا نواجون جاگ گیا ہے، آپ پتہ لگ جائے گا آپ کے ساتھ ہونے والا کیا ہوا۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بھی مسئلہ ہے۔آج کسی کو معلوم نہیں کہ کچرا کس نے اٹھانا ہے، میہڑ میں آگ لگی لوگ جل گئے، کراچی میں روزانہ ہزاروں لوگوں کو لوٹا جاتا ہے، کمیونٹی پولیسنگ کا سسٹم کا نظام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پولیس کو بلدیاتی انتخابات میں اپنے لیے استعمال کرسکتی ہیں، خسرہ ، ٹائیفائڈ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، پیپلز پارٹی کسی نہ کسی طرح اس سلسلے کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتی ہے، آج سیکرٹری اسمبلی سے پوچھ رہے ہیں، جن کے یہ ایم پی اے ہیں وہ لوکل باڈی ترمیم کریں گے۔