پی سی بی کےایم سی کی زمین استعمال کرتا ہے، میچز دیکھنے نہیں بلاتا، مرتضٰی وہاب

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضٰی وہاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے صرف ضرورت کے وقت پوچھنے کا شکوہ کیا ہے۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے کراچی میں میچز کے دوران تمام سہولیات سندھ حکومت فراہم کرتی ہے۔ لیگ کے دوران سیکیورٹی کی ذؐمہ داری بھی سندھ  حکومت کی ہوتی ہے۔ لیکن پی سی بی حکام انہیں پوچھتے تک نہیں ہیں۔

 

مرتضٰی وہاب کے مطابق انکے علم میں آیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کے ایم سی کی زمین پر قائم ہے لیکن میچز کے دوران کے ایم سی کے ملازمین کو بھی بلایا نہیں جاتا۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شکوہ کیا کہ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس بھی کے ایم سی کی ملکیت ہے لیکن وہاں بھی ہمارا نام نہیں ہے۔

 

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ سے آسٹریلیا ٹیم کی آمد کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ آسٹریلوی ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان آرہی ہے انکا استقبال بھرپور انداز میں کیا جائے گا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts