Search
Close this search box.

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا۔ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف لاہور میں  پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

آج پی سی بی کی نئی منیجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس کی ذکاء اشرف صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی منیجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔ نئی منیجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے جو کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور دیکھے گی۔

دس ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ کلیم اللّٰہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں