پی سی بی کا ملک کے مختلف ریجنز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، کراچی میں 20 نومبر سے ٹرائلز ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کردی۔ پی سی بی نے کراچی سمیت ملک کے مختلف ریجنز میں انڈر 13 ، انڈر 16 اور انڈر 19 کیٹگری میں ٹرائلز لینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کی تفصیلات کے ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ میں شرکت کرنے کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے ہدایات نامہ بھی جاری کیا ہے۔

کراچی کے مختلف زونز میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز 20 نومبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ سابق کرکٹر وسیم حیدر، حنیف ملک اور ارون لال کراچی میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلیکٹرز ہوں گے جبکہ اورنگزیب اینالسٹ کی خدمات انجام دیں گے۔

کراچی زون 1

کراچی کے زون 1 کے ٹرائلز 20 سے 22 نومبر تک ینگ فائٹرز گراؤنڈ میں ہوں گے۔ 20 نومبر کو انڈر 13 کیٹگری، 21 نومبر کو انڈر 16 کیٹگری اور 22 نومبر کو انڈر 19 کیٹگری کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔

کراچی زون 2

کراچی کے زون 2 کے ٹرائلز 3 سے 5 دسمبر تک ٹی ایم سی گراؤنڈ میں ہوں گے۔ 3 دسمبر کو انڈر 13، 4 دسمبر کو انڈر 16 اور 5 دسمبر کو انڈر 19 کیٹگری کے کھلاڑیوں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ میں پرکھا جائے گا۔

کراچی زون 3

کراچی کے زون 3 میں ٹرائلز کا انعقاد 23 سے 25 نومبر تک کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شیڈول ہے۔ انڈر 13 کیٹگری کے ٹرائلز 23 نومبر، انڈر 16 کیٹگری کے ٹرائلز 24 نومبر اور انڈر 19 کیٹگری کے ٹرائلز 25 نومبر کو ہوں گے۔

کراچی زون 4

کراچی کے زون 4 میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 6 سے 8 دسمبر تک پاک اسٹار گراؤنڈ میں جاری رہے۔ زون 4 میں انڈر 13 کیٹگری کے ٹرائلز 6 دسمبر، انڈر 16 کیٹگری کے 7 دسمبر اور انڈر 19 کیٹگری کے ٹرائلز 8 دسمبر کو ہوں گے۔

کراچی زون 5

کراچی کے زون 5 میں ٹرائلز 26 سے 29 نومبر تک جلال الدین اکیڈمی میں لئے جائیں گے۔ زون 5 میں انڈر 13 اور انڈر 16 کیٹگری کے ٹرائلز بالترتیب 26 اور 27 نومبر کو ہوں گے۔ 29 نومبر کو انڈر 19 کیٹگری کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔

کراچی زون 6

کراچی کے زون 6 میں ٹرائلز کا انعقاد 9 سے 11 دسمبر تک کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی سی اے) اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ یہاں انڈر 13 کیٹگری کے ٹرائلز 9 دسمبر، انڈر 16 کے 10 دسمبر اور انڈر 19 کیٹگری کے ٹرائلز 11 دسمبر کو ہوں گے۔

کراچی زون 7

کراچی زون 7 میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام یکم سے 3 دسمبر تک انوبھائی پارک گراؤنڈ میں ہوگا۔ زون 7 میں انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کے ٹرائلز بالترتیب یکم دسمبر، 2 دسمبر اور 3 دسمبر کو ہوں گے۔

کراچی ریجن

کراچی ریجن کے لئے انڈر 13 اور انڈر 16 کیٹگری میں ٹرائلز ہوں گے اور یہ ٹرائلز 12 اور 13 دسمبر کو لئے جائیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق کراچی کے ساتھ ملک کے دیگر 15 ریجنز میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، بہاولپور، فیصل آباد، فاٹا، حیدرآباد، اسلام آباد، لاہور، ملتان، ڈیرہ مراد جمالی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہدایت نامے کے مطابق ٹرائلز دینے کے خواہش مند تمام نوجوانوں کو اپنے ساتھ ب فارم لازمی لانا ہوگا جبکہ کلائی ٹیسٹ کے موقع پر ان کھلاڑیوں کو اسمارٹ کارڈ پیش کرنے ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق یکم ستمبر 2010 یا اسکے بعد اور یکم ستمبر 2014 سے پہلے تک پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر 13 میں منتخب ہوں گے جبکہ یکم ستمبر2007 یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2011سے پہلے تک پیدا ہونے والے کرکٹرز انڈر16 میں سلیکٹ کے اہل ہونگے۔

انڈر 19 کیٹگری کے لیے عمر کی شرط یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2009 سے پہلے تک کی پیدائش کی رکھی گئی ہے۔ 

انڈر13  اور انڈر 16 کیٹگریز میں  منتخب کیے جانے والے کھلاڑی  24-2023 کے سیزن میں ریجنل ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہونگے جبکہ انڈر19  میں منتخب کردہ کھلاڑی 25-2024 سیزن میں انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts