کراچی:کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہور قلندر کو شکست دے کر ٹرافی اپنےنام کر لی۔ مین آف دی سیریز بابر اعظم نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چوکوں کے مدد سے 63 رنز اسکور کئے۔
لاہور قلندر کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ اوورز میں صرف 134 رنز ہی اسکور کر سکی۔
قلندر کے اوپنر فخر زمان 27 اورتمیم اقبال 35 رنرز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد آنے والا کوئی بھی کھلاڑی جم کر کراچی کنگز کے باولرز کاسامنا نہ کر سکا۔
محمد حفیظ 2، سمت پٹیل، 5،بین ڈنک 11،کپتان سہل اختر 14، محمد فیضان صفر رنز پر ہی پوویلین لوٹ گئے
ڈی ویسا 14 اور شاہین شاہ آفریدی 12 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف، ارشد اقبال اور وقاص مقصود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان عماد وسیم کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 135 رنز کا تعاقب کرنے کیلئے کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم میدان میں اترے۔ تاہم ٹیم کا سکور ابھی 23 تک ہی پہنچا تھا کہ شرجیل خان باؤنڈری کے قریب فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 13 رنز بنائے اور سمت پٹیل کے حصے میں ان کی وکٹ آئی۔
کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 49 کے سکور پر گری جب دلبر حسین کی انتہائی شاندار گیند کو ایلکس ہیلز ٹھیک طرح سے سمجھ نہ سکے اور صرف گیارہ رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
کنگز کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی والٹن تھے۔ ان کی وکٹ بھی دلبر حسین کے حصے میں آئی، انہوں نے انھیں ایل بی ڈبلیو کیا۔ والٹن نے 22 رنز بنائے۔ تیسری وکٹ کے نقصان پر کراچی کنگز کا سکور 110 تھا۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑٰی افتخار احمد تھے جنہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔ اس کے فوری بعد ہی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، آؤٹ ہونے والے کھلاڑٰی رتھرفورڈ تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اینڈ پر بابر اعظم نے کی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کسی باؤلرز کو پریشر ڈالنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور تن تنہا میچ کو اختتام تک لے گئے۔