پی آئی اے کا یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ

روس کے حملہ کے بعد یوکرین میں جنگی صورتحال پیدا ہونے کے باعث ہزاروں پاکستانی بھی پھنس گئے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔

 

پی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام کے مطابق پاکستانی طلبہ کو لینے کیلئے کل 2 پروازیں پولینڈ روانہ ہوں گی جنکی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔




 بڑے جہازوں کو آپریشن کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن پر ائیرپورٹ انتظامات ناکافی ہیں۔ پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچیں گی۔ تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

 

 

پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کر رہا ہے اور ان کو معلومات مہیا کر رہا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔

 

 

یوکرین میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی سفارتی مشن نے خارکیف سے 137 طلباء اور 12 خاندانوں کو نکال لیا ہے۔ خارکیف کا شہر یوکرائن اور روسی افواج کے درمیان جنگ کے اہم ترین محاذوں میں سے ایک ہے۔

 

 

70پاکستانی طلبا کو خارکیف سے بذریعہ ٹرین پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر لویو پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں پولینڈ کے شہر وارسا بھجوا دیا جائے گا۔ پاکستانی سفارت خانے کے لویو میں قائم اپنے سہولتی مرکز میں مزید 23 پاکستانی طلبا بھی پہنچے ہیں، لیویو پہنچنے والے یہ 23 پاکستانی طلبا یوکرین کے مختلف شہروں سے پہنچے ہیں۔

 

 

اس کے علاوہ یوکرائن میں مزید 34 پاکستانی طلباء خارکیف سے لیویو کے جانب محو سفر ہیں، یہ 34 پاکستانی جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات خارکیف سے ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔

 

 

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ تمام 137 پاکستانی طلباء کو جلد پولینڈ اور قریبی سرحد پر پہنچایا جائے گا، اس کے علاوہ 12 پاکستانی خاندانوں کو بھی رومانیہ کی سرحد پر منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کا رومانیہ میں سفارت خانہ تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

 

 

 

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts