پی آئی اے نے کوئٹہ سے تربت کیلئے دو طرفہ پروازیں شروع کر دیں

کراچی:تربت اور کوئٹہ کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پی آئی اے نے آج سے کوئٹہ سے تربت کیلئے اپنی پروازیں شروع کردیں۔۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز دوپہر 12بجے کوئٹہ سے تربت کیلئے روانہ ہوئی۔

کوئٹہ سے تربت کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، تربت، گوادر، جیونی، گردونواح کی عوام کا پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جلد دیگرشہروں سےبھی گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts