پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا میئر لانے جارہی ہے، ملک کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیر محنت سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور کراچی میں میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔

کورنگی کراچی میں جلسے سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کورنگی کراچی میں جلسے سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر قائد میں اپنا میئر لانے جارہی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں پی پی کے 5 ایم این اے اور ایم کیو ایم کے چار ایم این اے ہیں۔ لیاری میں الیکشن ہوتا تو پی پی کے کراچی میں 6 ایم این اے ہوتے، لیاری میں الیکشن ہوتا تو عمران خان کو ملیر کی طرح پی پی شکست دیتی۔

کورنگی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 30 نومبر 1967 کو قائم ہوئی، اس سال یوم تاسیس پر مرکزی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کراچی ڈویزن رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں جلسہ کی اجازت مانگی اور اس لئے کراچی میں 30 نومبر کو نشتر پارک میں پی پی کا بڑا جلسہ ہوگا۔

وزیرمحنت سندھ و صدر پی پی کراچی سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کرانا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے  اگلے وزیراعظم ہونگے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts