Search
Close this search box.

پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے جامعہ کراچی سے شعبہ قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا لقب بھی لگ گیا۔ شرمیلا فاروقی نے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

شرمیلا فاروقی نے جامعہ کراچی سے شعبہ قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ شرمیلا فاروقی 5 سالہ پروگرام کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری کی اہل ہوئیں۔

سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 2018 میں ایم فل کا آغاز کیا تھا۔ 2020 میں مقالا جمع کروایا تھا، اب 2023 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے نجی میڈیا کو انٹرویو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ اسکے لئے انہوں نے بہت محنت کی اگر آج انکے والد زندہ ہوتے بہت زیادہ خوش ہوتے۔ آج خوشی کا موقع ہے لیکن افسوس بس اس بات کا ہی ہے کہ اس لمحہ کو دیکھنے کیلئے والد حیات نہیں ہیں۔

واضح رہے شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں