سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نئی بسیں پہنچ چکی ہیں۔
شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کراچی پہنچنے والی نئی بسوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔
#Karachi – Good news, once again! New fleet of Buses arrived in karachi, which will allow the start of new routes in just a few days by the Transport Department government of Sindh allowing further ease, access and mobility for the public. To add further, more buses will be… pic.twitter.com/nlTCMaca38
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 23, 2023
محکمۂ ٹرانسپورٹ شہریوں کی آسانی کے لیے کام کر رہا ہے۔ نئی بسوں کے آنے سے شہر میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کئے جاسکیں گے۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی، شہریوں کو سستی اور بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پیپلز پارٹی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔