Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیپلزپارٹی کا عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر کراچی میں جشن نجات منانے کا اعلان

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے جشن منانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 اپریل کو کراچی میں تین تلوار پر رات میں جشن منایا جائے گا۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے خاتمہ پر پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت کے خاتمے سے اسٹاک ایکس چینج اور ڈالر مستحکم ہورہاہے۔

 

سیدہ شہلا رضا۔سیدوقارمہدی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 اپریل کو کراچی میں تین تلوار پر جشن نجات منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعیدغنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی 25 ہزار روپے اجرت کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts