پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا منافع نہ بڑھانے پر پیٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ

پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے نے عوام کے ساتھ پیٹرولیم ڈیلز ایسوسی ایشن کو بھی پریشان کردیا۔ ڈیلرز نے منافع میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر پیٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن جون کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود اب تک وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کو ایک ہفتے میں منافع بڑھانے کا کہ دیا ہے۔ منافع نہیں بڑھا گیا تو سخت فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ موجودہ منافع پر پیٹرول پمپس نہیں چلاسکتے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں پیٹرول کی قیمت میں بڑھنے سے ہمارا منافع بھی بڑھ جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی بینک انٹرسٹ 13فیصد تک ہوچکا ہے جسکے باعث ملک بھر کے پیٹرولیم ڈیلرز شدید پریشان ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہماری بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔  وزیراعظم کہتے ہیں ایک ہفتے میں معاملہ ٹھیک ہوجائے گا، پھر کہا تین ہفتوں میں سب ٹھیک ہوجائے گا، مگر کچھ بھی نہیں ہورہا ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیلرز کا بہت دباؤ ہے اب کوئی فیصلہ کرنا بہت ضروری ہے۔ وزراء اور سیکریٹری ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کنزیومر اور ڈیلرز دونوں کو مشکلات نہ ہوں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts