پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آگئی ہے۔ 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 3.5 روپے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

 پہلے مرحلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے 47 پیسے فی لیٹر مارجن بڑھایا جائے گا جبکہ ڈیلرز کیلئے مارجن میں 1.64روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب ایکس ریفائنری قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے ہوگئی ہے۔

نگران حکومت 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی جس سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا جائے گا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts