پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے اظہرصدیق ایڈوکیٹ مختلف کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھی وکیل ہیں۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts