پٹرول مہنگا ہوگیا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پاکستان میں پٹرول ملکی کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔



پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔



مٹی کے تیل قیمت 10 روپے 8 پیسے اضافہ کے بعد 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts