انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کے خصوصی احکامات پر کراچی کے مختلف مقامات پر اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی۔
اسپیشل برانچ کی خصوصی ٹیمیں کراچی کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے اور کے نائن یونٹ کے خصوصی کتے بھی ہر ٹیم کےساتھ موجود ہیں جبکہ ٹریفک پولیس سمیت دیگرمتعلقہ ادارے بھی آپریشن میں شریک ہیں۔
اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی اورایس ایس پی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں چیکنگ جاری ہے ، چوہدری سلطان اورطارق رزاق دھاریجو مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ سسی ٹول پلازہ، موچکو سمیت اہم مقامات پراسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے، آپریشن میں سی آراو سسٹم اور بائیو میٹرک مشینیں بھی موجود ہیں۔
کالےشیشے، ڈرائیونگ لائسنس اوردیگرتصدیق کا عمل جاری ہے، چیکنگ کاعمل روزانہ کی بنیاد پر اچانک سے شروع کیا جائے گا، جس میں اسپیشل برانچ کے ہمراہ تمام ادارے اوراسپیشلائزڈ یونٹس بھی ہوں گے۔