Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پولیس اور صوبائی حکومت کی عوام کو تحفظ دینے کی نیت ہی نہیں ہے، کنور نوید جمل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے صوبائی حکومت اور پولیس صرف بیانات دیتے ہیں انکی کراچی کے عوام کو تحفظ دینے کی نیت ہی نہیں ہے۔ شہر کا امن تباہ ہورہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے۔

 

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی رشوتیں دے کر افسران کراچی میں پوسٹ ہورہے ہیں اور پھر یہی افسران اس رشوت کے پیسے پر منافع شہریوں سے وصول کرتے ہیں۔

 

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ان وزراء کے پروٹوکول میں ہی اتنے وزرا ہیں جتنے پولیس تھانوں میں بھی موجود نہیں ہیں۔

 

کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کل سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ 


ایم کیوایم رہنما نے وفاقی حکومت سے بھی کراچی کو تحفظ دینے کی اپیل کی۔ انکا کہنا تھاکہ کراچی کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو کامیابی دی، اب شہر کی مخدوش حالت پر صوبائی حکومت سے باز پرس کی جائے ورنہ عوام آپکو بھی ذمہ دار سمجھے گی۔

 

کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم جرائم پیشہ لوگوں کا سرپرست وزیر اعلیٰ ہاؤس اور زرداری ہاؤس کو سمجھتے ہیں، وہاں سے جعلی بھرتیاں کی جاتی ہیں تاکہ شہریوں کو لوٹا جاسکے۔ 


شہری کمائی کیلئے گھر سے نکلتے ہیں تو مائیں ان کی خیریت کی دعائیں مانگتی ہیں، ہم جرائم کے واقعات کے خلاف ہائی کورٹ بھی گئے ہیں، ہم عدالت جاکر ججوں سے بھی دادرسی کی فریاد کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts