پشاور میں نماز جمعہ کےدوران مسجد میں دھماکہ، 30 افراد شہید، متعدد زخمی

پشاور کے علاقے قصہ خوانی  کی  جامع مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 شہید ہوگئے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

 

دھماکے میں شہید ہونے والوں کی لاشیں  لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبکہ  زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے 30 شہداء کی میتیں اسپتال آنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ 50 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کا کہنا ہے کہ دھماکہ جمعہ کی نماز کے دوران پیش آیا۔ اور ممکنہ طور پر دھماکہ خود کش تھا۔

 

معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازجمعہ کے دوران ہوا۔اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔

 

وزیراعظم عمران خان  نے پشاور دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts