پشاور زلمی سندھ ٹیلنٹ ہنٹ کا مرحلہ کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ میں سامنے آنے والے بہترین کرکٹرز پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کو نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کیمپ میں شرکت کریں گے۔
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ میں زلمی ٹیلنٹ ینٹ سندھ کے فائنل راونڈ کے لیے منتخب چھتیس کرکٹرز ان ایکشن یوئے ۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور پشاور زلمی کے مینٹور کامران اکمل اس موقع پر موجود تھے۔ ٹرائلز کے بعد ٹرائلز میچز کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کا پہلا مرحلہ جولائی میں منعقد ہوا تھا جس میں دس ہزار سے نوجوان کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی ۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے بعد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا۔
ٹیلنٹ ہنٹ کے بہترین نوجوان کرکٹرز کو پی ایس ایل نو کے زلمی کیمپ میں شامل کریں گے ۔ اس کے ساتھ بہترین نوجوان کرکٹرز کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کرسکتے ہیں، بہترین نوجوان کو ملے ، بہترین نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے