کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی میں مستقل وائس چانسلر کا مسئلہ طویل عرصے بعد حل ہوگیا ہے۔ پروفیسر اطہر عطاء کو وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقبل وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔
پروفیسر اطہر عطاء کو وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر مقرر کرنے کا وفاقی وزارت تعلیم نے باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔
پروفیسر اطہر عطاء کی تقرری 5 سال کے لئے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عطاء وائس چانسلر کا عہدہ 10 روز کے اندر سنبھال لیں گے۔ واضح رہے وفاقی اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا مسئلہ طویل عرصہ سے چل رہا تھا۔