Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا 200 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ

عالمی شہرت یافتہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

یورو کوالیفائنگ راؤنڈ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے آئس لینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کیرئیر کا 200 واں میچ کھیلا۔ میچ میں رونالڈو نے گول بھی اسکور کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کے انٹرنیشنل کیرئیر میں میں گولز کی تعداد 123 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر رونالڈو کیرئیر میں 800 سے زائد گولز داغ چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2003 میں انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ رونالڈو نے سن 2016 میں یوروکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بدقسمتی سے رونالڈو اب تک ورلڈکپ اپنے نام نہیں کرسکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts