سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ٹیسٹ سیریز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، دونوں بورڈز ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ بھی صورتحال پر بات چیت کررہےہیں، سیریز پر فی الحال کسی قسم کے خدشات کے بادل نہیں چھائے۔
پاکستان ٹیم آج کولمبو میں سری لنکن الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیل رہی ہے۔ آج پریکٹس میچ ختم ہوجائے گا جسکے بعد قومی ٹیم کل پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے گال روانہ ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیسٹ میچز ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔