Search
Close this search box.

پاک بھارت میچ ہونے کے امکانات، اتوار کے روز شام کے اوقات میں بارش کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات سری لنکا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ مکمل ہوسکتا ہے۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو امید دلادی۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے رکن نے کولمبو میں پاکستانی صحافی کو انٹرویو میں بتایا کہ اتوار 10 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن صبح کے اوقات میں تو بارش متوقع ہے لیکن دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 8 بجے کے درمیان 2 اسپیل میں بارش ہوسکتی ہے لیکن یہ بارش کا سلسلہ زیادہ طویل نہیں ہوگا اور اسکے بعد رات بھر کولمبو میں مزید بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صرف پیشگوئی ہے جو مختلف آلات اور ڈیٹا کی مدد سے کی گئی ہے اور ہر روز صورتحال میں تبدیلی ہوتی ہے اور انکی یہ پیشگوئی میں بھی آنے والے دنوں میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

اگلے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل سے متعلق سری لنکن میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ فائنل کے حوالے سے ابھی حتمی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی 12 ستمبر تک فائنل میچ کے دن 17 ستمبر کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں