پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے میچ سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ میچ کے دوران صرف ایک سڑک مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے لیے پارکنگ اور متبادل روٹس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پلان مرتب کرلیا۔ جسکی تفصیلات سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں۔
پریس ریلیز #karachitrafficpolice #DIGTraffic #pressrelease #PublicNotice #trafficmanagement #publicmessage #cricketmatch #PAKvENG pic.twitter.com/BUP3yQlLAv
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) December 15, 2022
میچ کے دوران حسن اسکوائر برج سے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر کی جانب ٹریفک چلتی رہے گی۔
یونیورسٹی روڈ سے بھی اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم،ملینئم تا نیو ٹاؤن روڈ موٹرسائیکل، کار ، ویگن وغیرہ کیلئے کھلارہے گا۔ تاہم ہیوی ٹریفک گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسٹیڈیم اور اسکے اطراف کی تمام سڑکوں کو بند کیا جائے گا۔ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک اور اسٹیڈیم سے واپسی ہوٹل تک ٹیموں کی آمدورفت کے وقت ٹریفک جزوی طور پر روکا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان میں بتایا گیا کہ میڈیا کے لیے پارکنگ انتظامات چائنا گراؤنڈ میں کیے گئے ہیں جبکہ عوام کے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
پارکنگ کے لیے میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہے۔ شائقین کو پارکنگ ایریا سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔