پاک آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ، ایک روڈ کے علاوہ تمام سڑکیں کھلی رہیں گی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز ہفتہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لئے جامع ٹریفک اور سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ عوام کی پریشانی کے مدنظر سرشاہ سلیمان روڈ کے تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی۔

 

کراچی ٹریفک پولیس نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کے لئے ہدایات اور ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ جسکے مطابق صرف حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر آنے والی سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔




اسکے علاوہ بھی تمام سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔ البتہ ہیوی ٹریفک کا اسٹیڈیم کی طرف آنا ممنوع ہوگا۔ ہیوی ٹریفک پر سہراب گوٹھ سے نیپا ، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم اور ملینیئم سے نیوٹاؤن کی جانب جانی والی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔

 

پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے آنے والوں کے لئے حکیم سعید گراؤنڈ نزد بیت المکرم مسجد میں پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں جہاں سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا اور میچ کے اختتام پر شٹل سروس کے ذریعے ہی واپس پارکنگ پوائنٹ پر لایا جائےگا۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ 12 مارچ سے شروع ہوگا جو بدھ 16 مارچ تک شیڈول ہے۔ جسکے بعد آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لئے لاہور روانہ ہوجائے گی۔


Spread the love
جواب دیں
Related Posts