Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کیلئے بےجان وکٹ بنانے پر مایوسی ہے، فواد چوہدری

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چوبیس برس بعد دورہ پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے پانچوں دن بیٹرز چھائے رہے اور باؤلرز وکٹوں کو ترستے رہے۔ راولپنڈی کی اس وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ تاریخی ٹیسٹ کیلئے بے جان وکٹ بنانے پر مایوسی ہوئی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتنے غضبناک پاک پیس اٹیک کے ساتھ ہمیں ایسی مردہ پچوں کی ضرورت کیوں پڑے گی؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ اور پچ دیکھیں، امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ کو موقع دیں گے۔




واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ ڈرا تو ہوا، لیکن راولپنڈی کی جس پچ پر یہ میچ کھیلا گیا، اسے مہمان ٹیم کے کپتان نے ‘بے جان’ قرار دے دیا۔

 

اس تاریخی ٹیسٹ پچ، جسے بلے بازوں، پیسرز اور اسپنرز کے لیے مدد گار ہونا چاہیے تھا، پہلے ہی دن سے تنقید کی زد میں تھی، کسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اس ‘ناقص’ پچ کی تیاری پر تحقیقات کےلیے کہا تو کسی نے اسے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

 

شائقین کرکٹ کا غصہ بھی جائز ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اس پچ پر پانچ دن میں صرف 14 وکٹیں گریں، جبکہ 1187 رنز بنے، جس میں زیادہ تر رنز میزبان بلے بازوں کے بیٹ سے نکلے۔

 

اس میچ میں پاکستان کے تین بلے بازوں نے چار سنچریاں اسکور کیں، جس میں امام الحق نے دو، اور اظہر علی اور عبداللہ شفیق نے ایک ایک سنچری اسکور کی۔ فواد عالم کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں آئی، جب کہ ان فارم محمد رضوان کی جب بیٹنگ آئی، تو شائقین میچ میں دلچسپی کھو بیٹھے تھے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts