پاکستان کے 24 طالب علم اور اساتذہ ناسا خلائی مشن کا حصہ بنیں گے

پاکستان کے 24 طالب علم اور اساتذہ امریکا جاکر ناسا کے خلائی مشن کا حصہ بنیں گے۔ یہ طالب علم اور اساتذہ امریکی حکومت کی جانب سے ٹی ڈی ایف کو جاری کردہ گرانٹ کے تحت خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کے مشن کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امریکا پاکستان سبز اتحاد فریم ورک سمیت پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبہ جات میں امریکہ کے تعاون و عزم کو اجاگر کرنا تھا۔

ٹی ڈی ایف کو پسماندہ علاقوں کے اسکولوں میں سائنس ، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کی گئی۔ اس مالی اعانت کے ذریعے 50 اسکولوں کے 100 اساتذہ کو اسٹیم کی تعلیم پڑھانے سے متعلق تربیت دی گئی۔

ان ہی اسکولوں کے 1200 طلبا کو اسٹیم تعلیم و کیرئیر میں دلچسپی بڑھانے کیلئے میگ نیفائی سائنس سیںٹر کا دورہ کرایا گیا۔ اس تربیتی کورس میں حصہ لینے والے اسکولز کے درمیان اسٹیم مقابلہ بھی کرایا گیا۔

کامیاب ہونے والے 3 اسکولوں کے طلبا کو اس موسم گرما میں امریکا جاکر ناسا کی خلائی کیمپ میں شرکت شرکت کا سنہری موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ اساتذہ بھی امریکا جاکر ناسا خلائی مشن کا حصہ بنیں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts