Search
Close this search box.

پاکستان کے یوم آزادی پر پیش کردہ 75 روپے کا یادگاری نوٹ عوام کیلئے دستیاب

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری بینک نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب عوام کے لیے دستیاب ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ یادگار کرنسی نوٹ آج سے عوام کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے دستیاب ہو گا۔

بیان کے مطابق اس یادگاری نوٹ کو ایس بی پی ایکٹ 1956 کی شق 25 کے تحت لیگل ٹینڈر کی حیثیت حاصل ہے اور اسے پاکستان بھر میں کاروباری لین دین میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس یادگار کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی 14 اگست 2022ء کو اسٹیٹ بینک ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کی گئی تھی۔

اس یادگار کرنسی نوٹ کو پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے اور موسمی تبدیلی اور ہمارے ماحول پر اس کے اثرات کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یادگار کرنسی نوٹ کے سامنے کا رخ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کی تصاویر سے مزین ہے۔

کرنسی نوٹ کی پشت پر قومی جانور مارخور اور قومی درخت دیودار کی تصاویر بھی ایسی انواع کی معدومی کے خطرات اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا جانے والا دوسرا یادگاری بینک نوٹ ہے۔ قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے 1997 میں ملک کی آزادی کے 50 برس مکمل ہونے پر پہلا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں