پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش پلیئر حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔ 1986 کے بعد پاکستان نے جونیئر لیول پر پہلی بار کامیابی حاصل کی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلی گئی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے محمد ذکریا کے ساتھ تھا۔ حمزہ خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے محمد ذکریا کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرادیا۔
🎙 "Pakistani Squash is back!”
Here’s the moment 🇵🇰 Hamza Khan ended Pakistan’s 37-year wait for a WSF World Junior Squash Champion title 🏆#WSFjuniors @paksquash @squashAUS pic.twitter.com/h7K50hAVjH
— World Squash (@WorldSquash) July 23, 2023
حمزہ خان نے محمدذکریا کے خلاف 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ حمزہ خان 1986 کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں۔
ورلڈجونیئر اسکواش لیول پر 37 سال قبل 1986 میں پاکستان کے جان شیرخان نے آخری مرتبہ چیمپیئن شپ جیتی تھی اور اسکے بعد آج حمزہ خان نے جونیئر ورلڈ ٹائیٹل اپنے نام کیا۔