لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے
پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے 6 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔
ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے۔ ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔