وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی اور کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان قومی سے خطاب بھی کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔