Search
Close this search box.

پاکستان کو ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیموں میں دیکھتا ہوں، امید ہے ٹیم کپ بھی جیتے گی، سرفرازاحمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ سرفرازاحمد کو کہنا ہے کہ انکی نظر میں پاکستانی ٹیم عالمی کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی۔

کراچی میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بہترین تیاری کرنی چاہئے۔ کھلاڑی جتنے زیادہ میچز کھیلیں گے آگے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیموں میں دیکھتے ہیں اور امید یہی ہے کہ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی وطن واپس لوٹے گی۔ 

دورہ سری لنکا سے متعلق سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے کراچی میں کیمپ لگ رہا ہے۔ جو ہم سب کیلئے اچھا ہے۔ کراچی میں کیمپ لگنے سے تیاری مکمل کرنے میں فائدہ ہوگا۔ 

دونوں ممالک میں اس وقت موسم گرم ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہے۔ دورہ سری لنکا پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیلسن منڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر بات کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا کے ٹرائلز کا آج آخری دن تھا۔ سلیکٹرز نے اچھے ٹیلنٹ کا انتخاب کیا ہے، منتخب کردہ کھلاڑیوں کی 4 ٹیمیں بنیں گی۔

اگست میں ان ٹیموں کے درمیان میچز ہونگے جب ہماری ٹیم مکمل ہوجائے گی تو وہ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ انکا ٹور پر بھی جنوبی افریقہ جانے کا ارادہ ہے۔ جو ہم نے سیکھا ہے وہی کھلاڑیوں میں منتقل کرنے کی کوشش کرینگے۔

واضح رہے کراچی میں نوجوان کرکٹرز کی تلاش اور انکی تربیت کیلئے جنوبی افریقہ کے اشتراک سے نیلسن منڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے اور سرفرازاحمد کو اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں