پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کیلئے ڈی جی رینجرز کو معاونت کا حکم

سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی پر غیرقانونی قبضہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قبضہ ختم کرانے کیلئے ڈی جی رینجرز کو معاونت کا حکم دے دیا۔

 

کراچی میں اسکیم 33 میں پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کیس کے سماعت کے دوران عدالت نے 60 روز میں قبضہ ختم کراکر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی اور اس حوالے سے سندھ حکومت کو بھی احکامات جاری کردئے۔

 

عدالت نے کہا کہ آپریشن سے ایک ہفتہ قبل ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا جائے اور ڈی جی رینجرز آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں۔

 

گذشتہ سماعت میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا تھا کہ بورڈآف ریونیو کیا کررہا ہے؟ بورڈ آف ریونیو کا جواب تک عدالت میں نہیں آتا،

 

پورے پورے گوٹھ آباد کیے جارہے ہیں،اتنے بڑے پیمانے پر قبضے کیسے ہورہےہیں اور سوسائٹی کی زمینوں پر ایکڑز کے حساب سے قبضہ ہورہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ باقاعدہ منظم طریقے سے قبضہ ہورہا ہے،بتائیں،کون قبضے ختم کرائے گا ؟

 

عدالت نے متوقع ردعمل کے خطرے کے پیش نظر رینجرز سے مدد لینے اور ڈی جی رینجرز کو زمین سے قبضہ ختم کرانے کیلئے معاونت کرنے کا حکم دے دیا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts