Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ٹیم کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم بادیس آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر کرکٹ آسٹریلیا سے منسلک ہو گئے۔ ابراہیم بادیس پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ساتھ بھی منسلک رہے۔

ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے معاملات کے حوالے سے اولین ٹاسک سر انجام دیں گے۔

ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا جوائن کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 2019ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہوئے تھے۔

ابراہیم بادیس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء اور 2022ء میں قومی ٹیم کے میڈیا منیجر تھے اور انہوں نے متعدد دو طرفہ سیریز میں بھی فرائض انجام دیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts