پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، شاہنواز داہانی انجری کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر

ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔۔ فاسٹ باؤلر شاہنواز داہانی انجری کا شکار ہوگئے۔ 
شاہنواز داہانی بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

پی سی بی کے مطابق شاہنواز داہانی کو ہانگ کانگ کے میچ میں سائیڈ اسٹرین انجری ہوئی ۔ میڈیکل ٹیم اڑتالیس سے باہتر گھنٹوں تک داہانی کی انجری کا معائنہ کرے گی۔

میڈیکل ٹیم کے معائنہ کے بعد شاہنواز داہانی کی ایشیا کپ میں مذید شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ فٹنس بہتر نہ ہونے پر داہانی ایشیا کپ میں قومی اسکواڈ سے باہر ہوجائیں گے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو انجریز کو لے کر مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ دورہ سری لنکا کے دوران ان فٹ ہونے والے شاہین شاہ مکمل فٹ نہ ہوئے اور ایشیا کپ کے آغاز سے قبل انکے باہر ہونے کی خبر آئی۔

شاہین شاہ آفریدی کے بعد پاکستان کے ایک اور فاسٹ باؤلر محمدوسیم جونیئر بھی انجری کا شکار ہوئے اور انہیں اسکواڈ سے باہر کیا گیا۔

پاکستان کو رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے جبکہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی شیڈول ہے۔ میگاایونٹ سے قبل فاسٹ باؤلرز کی مسلسل انجریز سے قومی ٹیم کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts