Search
Close this search box.

پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقا میں ہونیوالے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے چیمپیئن شپ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔

جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی ٹینٹ پیگنگ چیمپیئن شپ کے تیسرے اور آخری روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ تیسرے روز پاکستان نے ٹیم اور انفرادی مقابلوں کے گولڈ حاصل کئے۔

جنوبی افریقی شہر جارج میں ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے تیسرے روز رنگ اینڈ پیگ، لیمن اینڈ پیگ اور لانس و سلور کی ریلے ہوئیں اور پاکستان نے ہر کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 294 پوائنٹس کے ساتھ دن کا گولڈ میڈل جیتا۔

رنگ اینڈ پیگ کے رن میں پاکستان کے تصور عباس اور وجاہت اللہ نے مہارت کا مظاہرہ کرکے مکمل پوائنٹس حاصل کیے۔ لیمن اینڈ پیگ میں تصور عباس نے مکمل پوائنٹس حاصل کیے۔

لانس ریلے میں پاکستان کے وجاہت اللہ کا نشانہ چوک گیا لیکن سوورڈ کے ریلے میں پاکستان کے چاروں رائیڈرز نے خوبصورتی سے تلوار سے ہدف کا نشانہ لیا اور اسے لائن کے پار لگاکر پورے پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستانی رائیڈر تصور عباس نے تیسرے روز ایک بھی ہدف مِس نہیں کیا، انہوں نے مہارت سے نیزے اور تلوار کا استعمال کرتے ہوئے پورے 84 پوائنٹس حاصل کیے اور انفرادی گولڈ میڈل جیتا۔

مجموعی طور پر چیمپئن شپ میں پاکستان 570 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا، سعودی عرب نے 581.5 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انڈیا 548.5 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر رہا ۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں