Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروس متاثرہوسکتی ہے، پی ٹی اے

پاکستان میں 21 اپریل بروز جمعرات انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 


پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن شیڈول ہے۔



پی ٹی اے کے مطابق ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts